من کی بات : وزیر اعظم مودی نے ہم وطنوں کو دی عید کی مبارکباد ، 1975 کی ایمرجنسی کا بھی کیا تذکرہ

Jun 25, 2017 11:38 AM IST | Updated on: Jun 25, 2017 01:03 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 33 ویں بار ہم وطنوں کے ساتھ من کی بات کی ۔ وزیر اعظم مودی نے من کی بات پروگرام کے آغاز ہم وطنوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔  انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں مبارکپور کے مسلمان بھائیوں نے اپنے اخراجات پر ٹوالیٹ بنوا کرمثال پیش کی ہے۔

مسٹر نریندر مودی نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر میری طرف سے سب کو عید کی بہت مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ رحمت و برکت کا مہینہ ہے جس کو پاک جذبے سے گزارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ خوشیوں کو بانٹنے کا مہینہ ہے اور جتنی خوشیاں بانٹتے ہیں، اتنی خوشیاں بڑھتی ہیں۔آئیے، ہم سب مل کر کے اس مقدس تہوار سے ترغیب لے کر خوشیوں کے خزانوں کو بانٹتے چلیں اور ملک کو آگے بڑھاتے چلیں۔

من کی بات : وزیر اعظم مودی نے ہم وطنوں کو دی عید کی مبارکباد ، 1975 کی ایمرجنسی کا بھی کیا تذکرہ

فائل فوٹو

اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایمرجنسی کے دنوں کو یاد کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 1975 کی ایمرجنسی کو کوئی بھول نہیں سکتا ، پورا ملک جیل بن گیا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نریندر مودی ایپ اور مائی گورنمنٹ فورم میں خیالات اور تجاویز کا اشتراک کرنا انہیں پسند ہے ۔ آپ ٹول فری نمبر پر ہندی یا انگلش میں میسج ریکارڈ کرکے وزیر اعظم کو بھیج سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی 1922 پر مسڈ کال کرکے اور ایس ایم ایس پر ملے لنک کو کلک کر کے وزیر اعظم کو اپنی تجویز پیش کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز