priyanka gandhi s audio message to the people of up na پرینکا گاندھی نے لکھنئو دورے پر جانے سے پہلے یوپی کے عوام سے کی یہ جذباتی اپیل– News18 Urdu

پرینکا گاندھی نے لکھنئو دورے پر جانے سے پہلے یوپی کے عوام سے کی یہ جذباتی اپیل

لکھنئو دورے پر جانے سے ایک دن پہلے پرینکا گاندھی نے کانگریس کارکنان کے لئے ایک آڈیو ٹیپ جاری کیا۔ اس میں وہ کہہ رہی ہیں ’’ میں پرینکا گاندھی واڈرا، پیر کے روز آپ سب سے ملنے لکھنئو آ رہی ہوں

Feb 11, 2019 10:20 AM IST | Updated on: Feb 11, 2019 10:24 AM IST

کانگریس کی نو منتخب جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا  11 فروری کو یعنی آج لکھنؤ کے دورے پر جا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، لکھنؤ میں پرینکا آنے والے عام انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پر غوروخوض کریں گی۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے اس سے پہلے 5 فروری کو دہلی میں پارٹی جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔

لکھنئو دورے پر جانے سے ایک دن پہلے پرینکا گاندھی نے کانگریس کارکنان کے لئے ایک آڈیو ٹیپ جاری کیا۔ اس میں وہ کہہ رہی ہیں ’’ میں پرینکا گاندھی واڈرا، پیر کے روز آپ سب سے ملنے لکھنئو آ رہی ہوں۔ میں پرامید ہوں کہ ہم سب مل کر ایک نئی سیاست کی شروعات کریں گے، ایک ایسی سیاست جس میں آپ سب شامل ہوں اور اس نئی سیاست کا حصہ بنیں گے، میرے نوجوان احباب، میری بہنیں اور سب سے کمزور فرد کی آواز سنائی دے گی، آئیے میرے ساتھ مل کر نئے مستقبل اور نئی سیاست کی تعمیر کریں‘‘۔

پرینکا گاندھی نے لکھنئو دورے پر جانے سے پہلے یوپی کے عوام سے کی یہ جذباتی اپیل

راہل گاندھی، پرینکا گاندھی: فائل فوٹو

وہیں، دوسری طرف، کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کے انچارج جیوترادتیہ سندھیا نے بھی مشرقی اترپردش کے 30 لاکھ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے، ہم سب مل کر نئے ہندوستان کی تعمیر کریں۔

Loading...

Loading...