یوپی میں پرینکا گاندھی ہوں گی کانگریس کی اسٹار پرچارک، 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے کانگریس کے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، منموہن سنگھ کے ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا کے نام شامل ہیں۔

Jan 24, 2017 04:10 PM IST | Updated on: Jan 24, 2017 04:10 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 40 اسٹار پرچارکوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس لسٹ میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، منموہن سنگھ کے ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا کے نام شامل ہیں۔ لسٹ کے مطابق اتر پردیش کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کانگریس پورا زور لگانے کی تیاری کرتی نظر آرہی ہے۔

ان کے علاوہ لسٹ میں غلام نبی آزاد، راج ببر، شیلا دکشت، میرا کمار، سشیل کمار شندے، جناردن دویدی، احمد پٹیل، کمل ناتھ، مکل واسنک، پرمود تیواری، سنجے سنگھ، پردیپ ماتھر، نرمل کھتری، پی ایل پنیا، اشوک گہلوت، بھوپندر سنگھ ہڈا، سلمان خورشید، کماری شیلجا، رنديپ سنگھ سرجےوالا، جیوترادتیہ سندھیا، منیش تیواری، راجیو شکلا، سچن پائلٹ، ديپندر سنگھ ہڈا، شکیل احمد، شوبھا اوجھا، آر پی این سنگھ، نصیب سنگھ ، زبیر خان، رانا گوسوامی، اویناش پانڈے، شکیل احمد خان، وجے لكشمی سادھو، نغمہ، برج لال خبری اور رضوان ظہیر کے نام شامل ہیں۔

یوپی میں پرینکا گاندھی ہوں گی کانگریس کی اسٹار پرچارک، 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری

فائل فوٹو

Loading...

اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے اکھلیش دھڑے کے درمیان اتحاد کے باوجود کثیر رخی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

congress star campaigners

مرکز میں مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کے بعد جس طرح سے بی جے پی کو دہلی اور بہار میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ویسے میں اتر پردیش کا الیکشن وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ وزیر اعلی کے چہرے کو سامنے نہ لا کر ایک بار پھر بی جے پی نے وزیر اعظم مودی کے چہرے پر داؤ کھیلا ہے۔ اس کا کتنا فائدہ اسے ان انتخابات میں ملے گا وہ 11 مارچ کو سامنے آ ہی جائے گا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز