فلم پدماوت پر پابندی کے خلاف فلم میکرس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ، سماعت کل

فلم پدماوت کو لے کر تنازع بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ کئی ریاستوں میں فلم کی اسکریننگ پر پابندی کے خلاف اب فلم میکرس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

Jan 17, 2018 04:18 PM IST | Updated on: Jan 17, 2018 04:19 PM IST

نئی دہلی : فلم پدماوت کو لے کر تنازع بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ کئی ریاستوں میں فلم کی اسکریننگ پر پابندی کے خلاف اب فلم میکرس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ پدماوت فلم میکر وایاکام 18 نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے ، جس میں تین ریاستوں میں فلم کی اسکریننگ پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

فلم میکر کی اس عرضی پر سپریم کورٹ کل سماعت کرے گا ۔ خیال رہے کہ ابھی تک پدماوت کی اسکریننگ پر چھ ریاستوں نے پابندی عائد کردی ہے ۔ راجستھان سے پدماوت کے خلاف شروع احتجاج گجرات ، اتراکھنڈ ، مدھیہ پردیش اور ہریانہ تک بھی پہنچ چکا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں بھی فلم کی اسکریننگ نہ کئے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

فلم پدماوت پر پابندی کے خلاف فلم میکرس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ، سماعت کل

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز