پروفیسر اخترالواسع کی برین سرجری کامیاب ، رو بہ صحت

Feb 15, 2017 06:32 PM IST | Updated on: Feb 15, 2017 06:32 PM IST

نئی دہلی: ماہر اسلامیات پروفیسر اختر الواسع آج یہاں اپولو اسپتال میں برین سرجری کے مرحلے سے کامیاب گزرے۔ ان کے بیٹے کامران واسع کے مطابق آپریشن کامیاب رہا اور اب انہیں شدید نگرانی والے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتا یا کہ وہ ریسپونس کرنے لگے ہیں ، لیکن ڈاکٹروں نے ابھی انہیں مکمل آرام کا مشور دیا تاکہ بحالی کا مرحلہ بے خلل گزرے۔ واضح رہے کہ مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھ پور کے وائس چانسلر کو پرسوں برین ہیمریج کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔

پروفیسر اخترالواسع کی برین سرجری کامیاب ، رو بہ صحت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز