معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے منتخب

نئی دہلی۔ ساتویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ کیلئے معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Oct 03, 2017 08:22 PM IST | Updated on: Oct 03, 2017 08:22 PM IST

نئی دہلی۔ ساتویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ کیلئے معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ متعدد شخصیات اور اداروں کو یہ ساتواں ایوارڈ دیئے جانے کی تجاویز ادارے میں آئی تھیں جس میں سے آئی او ایس کی گورننگ کونسل نے معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع کو باتفاق رائے اس ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پروفیسر اختر الواسع کا شمار معروف اسلامی اسکالر میں ہوتا ہے ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں شعبہ اسلامیات کے صدر رہ چکے ہیں،شعبہ لسانی اقلیات حکومت ہند میں بھی بطور کمشنر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں،اردو اکیڈمی دہلی میں بھی وائس چیرمین رہ چکے ہیں،حکومت ہند کے مختلف محکموں کے ساتھ متعدد تنظیموں کے ممبر اور سینئر رکن ہیں۔ حالیہ دنوں میں مولانا آزاد نیشنل یونیورسیٹی جودھپور میں بطور وائس چانسلر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،درس وتدریس،زبان وادب او راسلامیات سے گہرا تعلق رہا ہے ،سبھی طبقات اور لوگوں کے درمیان ان کی شخصیت کو احترام کے ساتھ دیکھاجاتا ہے ، حکومت ہند کا معروف ایوارڈ پدم شری بھی انہیں مل چکا ہے۔ پروفیسر واسع متعدد کتابوں کے مصنف ہیں ،ان کے سنیکڑوں مضامین ومقالات ہندوستان سمیت متعدد ممالک کے اخبارات ورسائل میں چھپ چکے ہیں۔

معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے منتخب

پروفیسر اختر الواسع: فائل فوٹو

خیال رہے کہ آئی او ایس نے2006 میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات اوراداروں کو آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔سب سے پہلا ایوارڈ 2007 میں سابق چیف جسٹس آف انڈیا اے ایم احمدی کو دیا گیا تھا ، دوسرا ایوارڈ معروف ادارہ امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ جھارکھنڈ کو ،تیسرا ایوارڈ ڈاکٹر اے آر قدوائی سابق گورنر بہار کو ،چوتھا ایوارڈ بی پروفیسر شیخ علی فاونڈر وائس چانسلر یونیورسیٹی آف منگلوروگوا کو دیا گیا تھا۔ پانچویں ایوارڈ سے مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کو سرفراز کیا گیاتھا ،چھٹا ایوارڈ جناب اے جے نورانی بمبئی کی خدمت میں پیش کیا گیا تھا۔ ایوارڈ ایک مومینٹو ،توصیفی سند اور ایک لاکھ روپے کے چیک پر مشتمل ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز