جامعہ ازہر مصر کی اردو طالبات کا جے این یو میں پروفیسر خواجہ اکرام نے استقبال کیا

نئی دہلی۔ عالم اسلام کی معروف دانش گاہ جامعہ ازہر قاہرہ مصر’’فیکلٹی ادبیات شعبۂ اردو برائے خواتین‘‘کی طالبات کا ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہرلعل نہرویونیورسٹی،نئی دہلی میں آج پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور ریسرچ اسکالرس نے استقبال کیا۔

Jan 31, 2017 06:37 PM IST | Updated on: Jan 31, 2017 06:43 PM IST

نئی دہلی۔ عالم اسلام کی معروف دانش گاہ جامعہ ازہر قاہرہ مصر’’فیکلٹی ادبیات شعبۂ اردو برائے خواتین‘‘کی طالبات کا ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہرلعل نہرویونیورسٹی،نئی دہلی میں آج پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور ریسرچ اسکالرس نے استقبال کیا۔ جامعہ ازہر مصر کے فیکلٹی ادبیات میں زیر تعلیم تین طالبات کا وفد اردوزبان سیکھنے کی غرض سے ہندوستان کے دورے پر ہے۔ ان طالبات میں فاطمہ محمد ماہر عبد المعطی،فاطمہ عمر عبداللہ محمود اور میار ناصرعبد الرحمن محمود شامل ہیں۔ یہ تینوں طالبات ہندوستان میں ایک مہینے تک قیام پذیر ہوں گی۔ اردوزبان سے محبت اور اردو ادب سے دل چسپی ہندوستان آنے کا محرک ہے۔

ہندوستان میں یہ طالبات ایک مختصر مدتی پروجیکٹ اور اردو تعلیم کے لیے آئی ہیں ۔ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کے تعاون سے یہ اپنے پرو جیکٹ کی تکمیل کریں گی۔ یہ تینوں اردومیں بی۔اے سال اخیر کی طالبات ہیں۔ ان لوگوں کے لیے پروفیسرخواجہ محمد اکرام نے ایک مہینے کے لیے اردو تعلیم و تدریس کاخاکہ تیا ر کیا ہے تاکہ یہ طالبات کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیکھ سیکھیں ۔

جامعہ ازہر مصر کی اردو طالبات کا جے این یو میں پروفیسر خواجہ اکرام نے استقبال کیا

واضح رہے کہ مصر میں جامعہ ازہر میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد ہے ۔ یہاں خواتین کے لیے الگ تعلیم کا نظم ہے۔ اسی لیے یہاں کا شعبۂ اردو دو حصوں میں منقسم ہے ۔ اس کے عین شمس یونیورسٹی میں بھی ابتدائی مراحل سے اعلیٰ تعلیم کی سطح تک اردو کی درس و تدریس کا نظم ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز