اردو اکادمی دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو، پروفیسر شہپر رسول وائس چیئرمین مقرر

Dec 04, 2017 07:30 PM IST | Updated on: Dec 04, 2017 07:30 PM IST

نئی دہلی : اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیلِ نوکی گئی ہے ۔ اکادمی کے چیئرمین اور دہلی کے وزیراعلیٰ مسٹراروندکیجروال نے وائس چیئرمین کی ذمہ داری پروفیسرشہپر رسول کو سپرد کی ہے۔ جہاں تک دیگر ممبرانِ اکادمی کا تعلق ہے حسبِ ذیل سرکاری افسران کو بلحاظ منصب اکادمی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری (مالیات) دلّی سرکار،سکریٹری ( فن ، ثقافت و السنہ) دلّی سرکار۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ نے جن مشاہیرِ اردو کو اکادمی کا ممبر نامزد کیا ہے، ان میں اپرنا پانڈے،ڈاکٹر اطہر فاروقی، چندربھان خیال، ڈاکٹر شمیم احمد، ڈاکٹر وسیم راشد، ایف آئی اسماعیلی، فرحان بیگ ، فریدالحق وارثی، فیروز احمد، عنایت اللہ، ارتضیٰ قریشی، ایم ودود ساجد، محمد صلاح الدین، محمد نوشاد علی، کامنا پرساد، نشیط شادانی، نور ظہیر، رعنا صفوی، محترمہ سعدیہ سید، ریاضت اللہ خاں، صابرعلی، شیراز حسین عثمانی، سہیل انجمکے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پروفیسرشہپررسول معروف شاعر ،ادیب اور نقاد ہیں۔وہ اردو کے سینئر استاد کی حیثیت سے ملک اور بیرونِ ہند ملک کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ پروفیسر وجیہ الدین (شہپررسول)17؍اکتوبر 1956 کو اترپردیش کے ضلع امروہہ، قصبہ بچھرایوں میں پید ہوئے۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی اور پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ سے حاصل کی۔ پروفیسر شہپر رسول کی شناخت ماہرِ تعلیم، شاعر اور نقاد کی حیثیت سے ہوتی ہے۔ فی الحال وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صدر شعبۂ اردو کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اردو اکادمی دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو، پروفیسر شہپر رسول وائس چیئرمین مقرر

ان کی مطبوعات میں ’’ صدف سمندر‘‘، ’’سخن سراب‘‘، ’’اردو غزل میں پیکرتراشی: آزادی کے بعد‘‘،’’چشمِ دروں‘‘، ’’ نقش و رنگ‘‘، ’’پیمانۂ صفات‘‘،وغیرہ شامل ہیں جو اردو ادب میں قبولیت کا درجہ درکھتی ہیں۔ ان کی متعدد کتابوں پر اتر پردیش اردو اکادمی، مغربی بنگال اردو اکادمی اور اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے انعامات مل چکے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز