پروفیسرتبسم شہاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہوں گے نئے پرو وائس چانسلر ، طارق منصور نے کیا منتخب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو ) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبۂ امراضِ اطفال کے پروفیسر تبسم شہاب کو یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے

Oct 29, 2017 04:48 PM IST | Updated on: Oct 29, 2017 04:52 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو ) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبۂ امراضِ اطفال کے پروفیسر تبسم شہاب کو یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔  پروفیسر تبسم شہاب کی تقرری آئندہ احکامات تک کے لئے عمل میں لائی گئی ہے۔پروفیسر تبسم شہاب نے آج بروز اتوار پرو وائس چانسلر کے عہدے کا چارج لے لیا ہے۔

َ پروفیسر تبسم شہاب شعبۂ امراضِ اطفال میں سینئر استادہیں۔ انہوں نے 1981میں مدھیہ پردیش سے ایم ڈی ( امراضِ اطفال) کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنے کیریئر کا آغاز جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبۂ امراضِ اطفال میں لیکچرر کی حیثیت سے کیا۔ پروفیسر شہاب کے تحقیقی مقالے قومی و عالمی سطح کے جرائدانڈین پیڈیاٹرکس، انڈین جنرل آف پیڈیاٹرکس اور جرنل آف ٹروپیکل پیڈیاٹرکس وغیرہ میں شائع ہو چکے ہیں۔

پروفیسرتبسم شہاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہوں گے نئے پرو وائس چانسلر ، طارق منصور نے کیا منتخب

ان کی نگرانی میں ایم ڈی امراضِ اطفال کی16تھیسس بھی مکمل ہو چکی ہیں اور انہوں نے امراضِ اطفال کے میدان میں منعقد ہونے والی مختلف قومی کانفرنسوں اورسیمیناروں میں اہم خطبات بھی پیش کئے ہیں۔ پروفیسر شہاب ڈبلیو ایچ اواوریونیسیف کے پولیو تدارک پروگرام کے نوڈل آفیسر، مائینارٹی اسٹوڈینٹ افیئر، پریسیڈنٹ جمخانہ کلب، چیئرمین شعبۂ امراضِ اطفال اور ہادی حسن ہال کے پرووسٹ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر چکے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز