ممتاز ماہر قانون پروفیسر طاہر محمود بہترین استاد قانون ایوارڈ سے سرفراز

Sep 10, 2017 09:32 AM IST | Updated on: Sep 10, 2017 09:32 AM IST

نئی دہلی : ملک میں وکلاء کی سب سے بڑی انجمن سوسائیٹی آف انڈین لا فر مس نے ممتاز ماہر قانون پروفیسر طاہر محمود کو’’بیسٹ لا ٹیچر‘‘ کے باوقارایوارڈ سے سرفراز کیا ہے جس کیلئے انکا انتخاب مذکورہ انجمن کی ایک اعلیٰ سطحی جیوری نے کیا تھا۔ انھیں یہ ایوارڈ آج جنوبی دہلی کے ہائیٹ ریجنسی ہوٹل میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں پیش کیا گیا ۔

پروفیسر طاہر محمود نصف صدی سے زائد عرصے سے قانون کی تدریس وتحقیق میں مشغول رہے ہیں اور مختلف قوانین پر متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ ملک کی اعلیٰ عدالتوں کے پچاس سے زائد فیصلوں میں انکی کتابوں کے حوالے دئیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل پروفیسر محمود قومی اقلیتی کمیشن کے چیرمین اور لا کمیشن آف انڈیا کے رکن رہ چکے ہیں۔ انھیں اس سے پہلے’’ فخر ملک‘‘ اور’’سفیر امن‘‘ ایوارڈ کے علاوہ ’’اسلامی قانون کی معاصر فہم‘‘ کیلئے شاہ ولی اللہ ایوارڈ کااعزاز بھی حاصل ہے۔ علمی دنیا کی متعدد مؤقر شخصیات نے انھیں اس اعزاز کیلئے تہنیت پیش کی ہے۔

ممتاز ماہر قانون پروفیسر طاہر محمود بہترین استاد قانون ایوارڈ سے سرفراز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز