جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نیو یارک میں سر سید لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈسے سرفراز

یہ اعزاز نیو یارک میں 4 نومبر، 2017 کو سر سید احمد خان پیدائش کے دو سو سال مکمل ہونے پر ان کی یاد میں منائے جانے والے پروگرام میں پیش کیا گیا ۔

Nov 09, 2017 07:04 PM IST | Updated on: Nov 09, 2017 07:04 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کوان کی تعلیم اورسائنسی تحقیق میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں طلبائے قدیم علی گڈھ مسلم یونیورسٹی، نیویارک نے انھیں ایک پروقار تقریب میں لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز نیو یارک میں 4 نومبر، 2017 کو سر سید احمد خان پیدائش کے دو سو سال مکمل ہونے پر ان کی یاد میں منائے جانے والے پروگرام میں پیش کیا گیا، جہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر شریک تھے۔پروفیسر احمد خود بھی علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کے قدیم طلباء میں سے ہیں۔ نیو یارک میں پروفیسر طلعت احمد نے بروکلن کالج ، کا دورہ بھ کیا۔ جہاں انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ اور اسکول آف ارلی چائلڈ ہوڈ اینڈ آرٹس کے مابین اشتراک کے موضوع پر بات چیت کی۔

اس ادارہ میں برکلن کالج کے پروفیسر جیکلین شینن (چیئر، اسکول آف آف ارلی چائلڈ ہوڈ اور آرٹس ایجوکیشن)، پروفیسر مریم ڈیبی اور پروفیسر شاہین عثمانی کی موجودگی میں پروفیسر احمد نے انضمام تعلیم کی ضرورت پر زور دیا اور معذور بچوں کی حالت کے اصلاح کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن (این ایس ایس او 2002) کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں تقریبا 18.5 ملین افراد (1.8222 آبادی) میں اضافہ ہوا ہے، پروفیسر احمد اور پروفیسر ڈیبی دونوں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے عہد بند ہوئے ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نیو یارک میں سر سید لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈسے سرفراز

جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد: فائل فوٹو

پروفیسر احمد نے نئی تعلیم کے پروگرام اورتعلیمی میلہ کے اہم کردار کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ پروفیسر شاہین عثمانی نے جامعہ کے پروجیکٹ رہبر اور جامعہ کی ترقی کے لئے کئے جا رہے کاموں پر روشنی ڈالی۔پروفیسر احمد نے ارلی چائلڈ ہوڈ سینٹر کے ڈاکٹر کولین گوڈرڈ اور ڈائریکٹر مارین موران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس میں انھوں نے تعلیم اور شعبہ جات کو کیسے ترقی دی جائے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ دو اداروں کے درمیان تعاون کے لئے بات چیت میں جو اہم نکات شامل تھے ان میں مشترکہ طور پر سی ای سی آر اور بروکولن کالج کے تعاون سے ایک تفصیلی تجویز پیش کیا گیا۔برکین کالج میں جامعہ کی طرف سے پیش کردہ مرکز تحقیق و ابتدائی ترقیء اطفال کے لئے موجودہ نصاب کی جانچ پڑتال میں تعاون شامل ہے۔ برکین کالج میں بھی سی سی آر آر کے عملے کے ساتھ ساتھ جامعہ اسکولوں میں ابتدائی گریڈوں کے اساتذہ کی تربیت اور تعمیر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Loading...

اس معاہدہ کے مطابق برکین کالج / سی ای سی آر اس تعاون اور اس کی مختلف سرگرمیوں کی حمایت کے لئے ان کے اپنے ممالک میں گرانٹ کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ڈین اور وائس چانسلر نے اس اصول پر اتفاق کیا کہ اس تجویز کی توثیق میں وسائل اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے۔یہ بھی تجویز بھی پیش کی گئی کہ ممکنہ طور پر جلد از جلد آن لائن تربیتی کورس شروع کئے جائیں۔ ڈین، اپریل بڈفورڈ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ پروفیسر احمد نے تربیتی پروگراموں کی ترقی میں تحقیق کیسے کیا جائے اس پر گفتگو کرتے ہوئے منصوبے کی امکانات پر غور و خوض کرنے کے لئے برکینن کالج کے فیکلٹی کو جامعہ مدعو کیا۔ ڈین، بیڈفورڈ نے مزید تجویز پیش کی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ معاہدہ کے لئے ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط بھی کئے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز