جے این یو کے پروفیسر کا الزام، سکما کے شہیدوں کیلئے پروگرام کروایا تو مجھ پر کیا گیا پتھراؤ

Apr 30, 2017 11:57 AM IST | Updated on: Apr 30, 2017 11:57 AM IST

نئی دہلی : جے این یو کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے الزام لگایا ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ ان کے مطابق ایسا سکما اور کپواڑہ میں جوانوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرنے کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں ایک پروگرام منعقد کرانے سے ناراض لوگوں نے کیا۔ ان لوگوں نے ان کے گھر پر بھی پتھراؤ کیا۔

بدھا سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'میری گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی اور آدھی رات میں میرے گھر پر پتھراؤ کیا گیا۔ ایسا جے این یو میں سکما اور کپواڑہ کے شہیدوں کی یاد میں پروگرام کرنے کی وجہ سے کیا گیا ۔ 'اپنے ٹویٹس میں انہوں نے اپنی گاڑی کے ٹوٹے شیشے کی تصویر بھی ڈالی ہے۔

جے این یو کے پروفیسر کا الزام، سکما کے شہیدوں کیلئے پروگرام کروایا تو مجھ پر کیا گیا پتھراؤ

سنگھ نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایاکہ 'میں نے پیریار ہاسٹل کے قریب اپنی گاڑی پارک کی تھی، جو طلبہ یونین کے دفتر کے سامنے ہے۔ مجھے کسی پر شک نہیں ہے، لیکن میں نے وسنت کنج تھانے میں شکایت درج کرادی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز