اے ایم یو میں ’’ یومِ علی‘’ تقریب میں حضرت علی کے پیغام سے عوام کو واقف کرایا گیا

Apr 12, 2017 10:45 AM IST | Updated on: Apr 12, 2017 10:45 AM IST

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یومِ ولادت پر یونیورسٹی کے کینیڈی ہال میں عظیم الشان’’ یومِ علی‘’‘ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں اسلامک ریپبلک آف ایران کے نائب سفیر محمد حسین شوزائی کے علاوہ ملک بھر سے علماء کرام نے شرکت کی اور حضرت علی کے پیغام سے عوام کو واقف کرایا ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ کوئی بھی مذہب اور مذہبی کتاب کسی سے بھی نفرت کی تعلیم نہیں دیتی اور حضرت علی نے دو ہزار سال قبل نہج البلاغہ میں حکومت چلانے کے لئے جو ویژن پیش کیا ، اس کی معنویت آج بھی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دنیا اور ملک کے موجووہ حالات میں ہمیں حضرت علی کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا ہوگا ۔ انسانیت کی خدمت ہی سچا مذہب ہے اور تعلیم کے توسط سے ہی ہم ملک و قوم کی بہتر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

وہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلرضمیر الدین شاہ نے کہا کہ علی گڑھ علی کا قلعہ ہے اور یہاں رہنے والوں کو بہت اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ موجوہ حالات میں کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

اے ایم یو میں ’’ یومِ علی‘’ تقریب میں حضرت علی کے پیغام سے عوام کو واقف کرایا گیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز