معروف شاعر پروفیسرملک زادہ منظور احمد کی برسی کے موقع پرانہیں پیش کیا گیا خراج عقیدت

Apr 25, 2017 12:52 PM IST | Updated on: Apr 25, 2017 12:52 PM IST

لکھنؤ۔ معروف  شاعر وادیب، محقق و دانشور اور ناظم ِ مشاعرہ پروفیسر ملک زادہ منظور احمد کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔   لکھنؤ میں کئی مقامات پر پروگرام منعقد کیے گئے۔ ممتاز پی جی کالج میں منعقدہ سمینار میں ایک بار پھر پروفیسر ملک زادہ منظور احمد کی ادبی خدمات کا ا عتراف کرنے کے لیے دنیائے علم وادب کے اہم لوگ موجود رہے ۔  ملک زادہ منظور احمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ماہنامہ امکان کا ایک خصوصی  نمبر بھی معروف شاعرہ سلما حجاب کی ادارت میں پروفیسر ملک زادہ منظور احمد کی شخصیت  اور ان کی ادبی خدمات  کے حوالے سے شائع کیا گیا۔ اس اہم نمبر میں پروفیسرملک زادہ منظور احمد کے فن اور ان کی شخصیت سے متعلق اہم مضامین ومنظومات کو سلما حجاب نے بہ حسن وخوبی یکجا کیا ہے۔

معروف شاعر پروفیسرملک زادہ منظور احمد کی برسی کے موقع پرانہیں پیش کیا گیا خراج عقیدت

مقررین نے کہا کہ پروفیسر ملک زادہ منظور احمد صرف ایک شخص نہیں بلکہ شخصیت تھے۔ ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ اور ایک انجمن تھے۔ انہوں نے مختلف حیثیتوں سے اردو ادب کی جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ  یاد کی جاتی رہیں گی۔ ایک مدرس کی حیثیت سے ملک زادہ منظور نے نئی نسل کی تربیت جس انداز سے کی وہ انہیں کا خاصہ ہے ۔ انہوں  نے اردو اکادمی کے چیئرمین فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے صدراور اردو رابطہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے زبان وادب کے استحکام وفروغ کی جو کوششیں کیں ، وہ تو بے نظیر ہیں ہی۔ ساتھ ہی ایک شاعر، ناظم مشاعرہ، افسانہ نگار۔ ناول نگار۔ محقق ۔انشاء پرداز خاکہ نگار اور ایک مدیرکی حیثیت سے انہوں نے جوغیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز