کرسمس ڈے اور نیو ایئر کے موقع پر پولیس پبلک لائبریری میں پروگرام کا انعقاد

Dec 30, 2017 08:16 PM IST | Updated on: Dec 30, 2017 08:16 PM IST

نئی دہلی ۔ دہلی پولیس پبلک لائبریری میں آج شیکھر آرگنائزیشن اور انٹیک کیپیٹل کی جانب سے کرسمس ڈے اور نیو ایئر پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جسولہ ،شاہین باغ ،بٹلہ ہائوس ،جامعہ نگر ،ذاکر نگر سمیت متعدد علاقوں کے اسکولوں سے تقریبا 200 سے زائد طلبہ وطالبات نے شرکت کی اور انتہائی خوبصورت پروگرام پیش کیا ۔

اس موقع پر سائوتھ ایسٹ دہلی کے ڈی سی پی مسٹر سموائے نے کہا کہ سال نوکی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ اس موقع پر ہم خوشحال اور پرامن زندگی گزارنے کا عزم کریں ،یہ عہد کریں کہ آنے والی زندگی میں ہم محبت کو فرو غ دیں گے ،ایک دوسرے کے کام آئیں گے اور محنت سے اپنی تعلیم جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے عیسائی برادری کو بھی کرسمس ڈے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

کرسمس ڈے اور نیو ایئر کے موقع پر پولیس پبلک لائبریری میں پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر سائوتھ ایسٹ دہلی کے ڈی سی پی مسٹر سموائے نے کہا کہ سال نوکی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

اس موقع پر اے سی پی جگدیش یادو،جامعہ نگر تھانہ کے ایس ایچ او سنجیو کمار،اے ٹی او اعظم خان ، ہاپوڑ ریلوے اسٹیشن کے انسپکٹر اسلم خان ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول کے پرنسپل مظفر حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کرسمس ڈے اور سال نو کی مبارکباد پیش کی اورطلبہ وطالبات سے محنت سے پڑھنے کی تلقین کی ۔ تقریب میں انٹیک کپیٹل سے راج آنند اور یامین بنسل بھی شریک تھے ۔اس کے علاوہ شیکھر آرگنائزیشن کے سربراہ ندیم اختر بھی موجود تھے جنہوں نے اخیرمیں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز