سماجوادی پارٹی کے امیدوار رام مورتی ورما کی انتخابی مہم کی گاڑی کی زد میں آکر بچے کی دردناک موت

Jan 29, 2017 09:00 AM IST | Updated on: Jan 29, 2017 09:00 AM IST

شاہ جہاں پور : اترپردیش کے شاہ جہاں پور میں تیز رفتار سے آ رہی انتخابی مہم کی ایک گاڑی نے روڈ کے کنارے کھیل رہے بچے کو روند دیا ۔ بچہ کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی ۔ یہ گاڑی سماجوادی پارٹی کے وزیر رام مورتی ورما کی انتخابی مہم کی بتائی جا رہی ہے ۔ رام مورتی ورما ددرول اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ہیں ۔

بتایا جارہا ہے کہ ایس پی امیدوار کی گاڑی کافی تیز رفتار سے واپس لوٹ رہی تھی ، تبھی ہیر پور گاؤں کے رہنے والے 14 سال کے ارون کمار روڈ کے کنارے کھیل رہا تھا ۔ اس دوران گاڑی نے اسے روند دیا ۔

سماجوادی پارٹی کے امیدوار رام مورتی ورما کی انتخابی مہم کی گاڑی کی زد میں آکر بچے کی دردناک موت

اس حادثے میں بچہ کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی ۔ پولیس نے گاڑی کو اپنے قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ ایس پی امیدوار کی انتخابی مہم کی گاڑی ہے ، جس سے بچے کی دب کر جان گئی ہے ۔

خیال رہے کہ اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں ۔  کانگریس ، نیشنل لوک دل اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کے باوجود کثیر رخی مقابلہ ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز