اے ایم یو کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے تعلیمی میقات 2017-18 کے لئے پروسپیکٹس کا اجراء

May 22, 2017 08:10 PM IST | Updated on: May 22, 2017 08:10 PM IST

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج اپنے دفتر میں اے ایم یو کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے تعلیمی میقات 2017-18 کے لئے پروسپیکٹس کا اجراء کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر طارق منصور نے مذکورہ مرکز کی جانب سے پیش کئے گئے تعلیمی پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر میں فاصلاتی تعلیم کی اہمیت میں ہر دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے توسط سے معاشرہ کے محروم طبقات سمیت خواتین کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات مہیا کرانے میں آسانی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اے ایم یو کا یہ مرکز مستقبل قریب میں ہی مزید پیشہ ورانہ اور کیریئر کے تعلق سے سود مند کورسیز شروع کرے گا۔

مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسر نفیس احمد انصاری نے مرکز کے ذریعہ مہیا کرائے جارہے کورسیز کے تعلق سے معلومات مہیا کراتے ہوئے کہا کہ فی الوقت مرکز10+2آرٹس اور کامرس، بی اے، بی کام سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما ان کمیونیکیٹو انگلش، پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان گائڈینس اینڈ کاؤسلنگ، پی جی ڈپلوما ان لینگویج فار ایڈورٹائزمنٹ، مارکیٹنگ اینڈ میڈیا، بیچلر ان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ایم کام اور ایم اے ان اردو، انگلش، پالیٹیکل سائنس، اسلامک اسٹڈیز اور ہسٹری کورسیز چلا رہا ہے۔ پروفیسرانصاری نے بتایا کہ مذکورہ کورسیز میں داخلہ کے خواہش مند25 ؍مئی2017 سے مرکز کے دفتر سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

اے ایم یو کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے تعلیمی میقات 2017-18 کے لئے پروسپیکٹس کا اجراء

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز