پنجاب بی جے پی کے صدر وجے سانپلا بولے، میرے استعفے کی خبر جھوٹی

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے پنجاب ریاست کے صدر وجے سانپلا نے اسمبلی انتخابات کےلئے امیدواروں کے انتخاب پر ناراضگی کے سلسلے میں اپنے استعفی کی خبروں کو افواہ بتاتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

Jan 17, 2017 12:14 PM IST | Updated on: Jan 17, 2017 03:11 PM IST

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے پنجاب ریاست کے صدر وجے سانپلا نے اسمبلی انتخابات کےلئے امیدواروں کے انتخاب پر ناراضگی کے سلسلے میں اپنے استعفی کی خبروں کو افواہ بتاتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔  سانپلا نے یہاں بی جے پی صدر امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد  سانپلا نے وہاں موجود میڈیا کےنمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفی کی خبر ایک افواہ ہے۔ وہ کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔

انہوں کہا،’’یہ سب باتیں جھوٹ کے سوائےکچھ نہیں ہیں،یہ افواہیں ہیں۔ کل رات سے ایسی اور رپورٹیں آرہی تھیں کہ  سانپلا نے ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر ناراضگی جتاتے ہوئے استعفی کی دھمکی ہے اور انہیں  شاہ نے طلب کیا ہے۔ پنجاب کے قدآور دلت رہنما سانپلا مرکزی کابینہ میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے کے وزیرمملکت ہیں۔

پنجاب بی جے پی کے صدر وجے سانپلا بولے، میرے استعفے کی خبر جھوٹی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز