Live Results Assembly Elections 2018

نوجوت سنگھ سدھو کی آواز خطرے میں ، ڈاکٹروں نے دیا مکمل آرام کا مشورہ ، جانیں وجہ

پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو راجستھان اسمبلی الیکشن میں مسلسل عوامی جلسے کرنے کی وجہ سے ان کی صحت پر خراب اثر پڑا ہے ، اس لئے ڈاکٹر نے انہیں پوری طرح آرام کرنے کی صلاح دی ہے۔

Dec 06, 2018 08:21 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 08:44 PM IST

پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو راجستھان اسمبلی الیکشن میں مسلسل عوامی جلسے کرنے کی وجہ سے ان کی صحت پر خراب اثر پڑا ہے ، اس لئے ڈاکٹر نے انہیں پوری طرح آرام کرنے کی صلاح دی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں تین سے پانچ دن تک پوری طرح آرام کرنے کی صلاح دی ہے۔

ایک سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر سدھو گزشتہ 17دنوں سے انتخابی جلسے کررہے تھے ، جس کے باعث ان کے گلے پربرا اثر پڑا ہے اور ان کے ووکل کورڈ میں تکلیف ہونے لگی۔ اس تکلیف کے بڑھنےسےان کی آواز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس لئے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کی صلاح دی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کی آواز خطرے میں ، ڈاکٹروں نے دیا مکمل آرام کا مشورہ ، جانیں وجہ

ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کہ مسٹر سدھو ایمبولیجم علاج کےلئے گئے ہیں۔ مسلسل ہوائی سفر بھی ان کےلئے خطرناک بتایا گیا ہے۔کچھ سال پہلے زیادہ ہوائی سفر کرنے کی وجہ سے ڈی وی ٹی کی دقت ہوگئی تھی۔انہیں مسلسل ہیمی ٹولوجی ٹیسٹ کرانے پڑے تھے۔ اب ڈاکٹروں کی صلاح کے مطابق وہ پوری جانچ اور بہتری کے لئے گئے ہیں۔انہیں سانس سے متعلق کسرت ،فیزیو تھیریپی اور خاص ادویا دی جارہی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز