بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کو ملے گا پدم بھوشن ایوارڈ ، وزارت کھیل نے کی سفارش

Sep 25, 2017 04:08 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 04:08 PM IST

نئی دہلی: کھیلوں کی مرکزی وزارت نے اولمپک کھیلوں میں چاندی کے تمغے کی فاتح بیڈمنٹن کی اسٹار خاتون کھلاڑی پی وی سندھو کے نام کی سفارش پیر کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن کے لئے کی۔ ریو اولمپک کھیلوں میں پہلی بار ملک کو چاندی کا تمغہ دلانے کے بعد سے ہی سندھو فارم میں چل رہی ہیں اور مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچ رہی ہیں۔ اس برس انہوں نے عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جو ان کا تیسرا عالمی تمغہ بھی ہے۔ ساتھ ہی وہ سائنا نہوال کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی ملک کی دوسری شٹلر بن گئی ہیں۔

سندھو کی فارم یہی پر نہیں رکی اور انہوں نے پھر پہلی بار کوریا اوپن چمپئن بننے کی کامیابی حاصل کی۔ نوجوان شٹلر سے قبل ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پدم بھوشن کے لئے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے نام کی سفارش کی تھی۔ بائیس سالہ حیدرآبادی کھلاڑی کو اس سے قبل مارچ 2015 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بنیں۔ سندھو اس برس اب دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں جن کے نام کی سفارش تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز کے لئے کی گئی ہے۔

بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کو ملے گا پدم بھوشن ایوارڈ ، وزارت کھیل نے کی سفارش

سندھو کو ریو اولمپک 2016 میں خاتون سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد اس برس کے ملک کے اعلی ترین کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔ اس سے قبل سال 2013 میں انہیں ارجن ایوارڈ اور 2015 میں پدم شری سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔ زبردست فارم میں کھیل رہیں سندھو نے گزشتہ برس چائنا اوپن سپر سیریز اور انڈین اوپن سپر سیریز کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ ان کے کھاتے میں اب تین سپر سیریز خطاب ، تین عالمی چمپئن شپ میڈل، اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیسے بڑے خطاب درج ہوگئے ہیں۔

حالانکہ سندھو اور دھونی کے درمیان اس بار پدم بھوشن حاصل کرنے کا مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔ بی سی سی آئی نے جہاں دھونی کے علاوہ کسی دیگر کھلاڑی کو اس اعزاز کے لئے نامزد نہیں کیا ہے تو وہیں کھیلوں کی وزارت نے سندھو کے نام کی سفارش کی ہے۔ اگر دھونی یہ ایوارڈ حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تیسرا سب سے بڑا اعزاز دپدم بھوشن حاصل کرنے والے گیارہویں ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز