Live Results Assembly Elections 2018

الہ آباد کے بلدیاتی چناؤ میں بی جے پی نے صرف ایک مسلم خاتون کو دیا ٹکٹ

الہ آباد۔ تین طلاق کے مسئلے پر بی جے پی اور پی ایم مودی کے موقف کی تشہیر کرنے والی الہ آباد کی قمر جہاں کو بی جے پی نے بلدیاتی چناؤ میں پارٹی کا امید وار بنایا ہے ۔

Nov 08, 2017 01:34 PM IST | Updated on: Nov 08, 2017 01:35 PM IST

الہ آباد۔ تین طلاق کے مسئلے پر بی جے پی اور پی ایم مودی کے موقف کی تشہیر کرنے والی الہ آباد کی قمر جہاں کو بی جے پی نے بلدیاتی چناؤ میں  پارٹی کا امید وار بنایا ہے ۔  قمر جہاں شہر کے مسلم اکثریتی علاقے دائرہ شاہ اجمل حلقے سے بی جے پی کی امیدوار ہوں گی ۔ واضح  رہے کہ الہ آباد میں 80؍ بلدیاتی حلقوں میں بی جے پی نے صرف ایک مسلم کو ٹکٹ دیا ہے ۔ قمر جہاں نے کل کلکٹریٹ میں اپنا پرچہ نام زدگی داخل کیا ۔ بی جے پی نے قمر جہاں کی امید واری کو کافی اہمیت دی ہے ۔

قمر جہاں کی امید واری کی اہمیت کا اندازاہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پرچہ نام زدگی کے موقع پر ریاستی وزیر نند گوپال نندی ان کے ساتھ  موجود تھے ۔ قمر جہاں نےمسلم خواتین کے حقوق کے لئے جدو جہد کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے تین طلاق کے مسئلے پر بی جے پی کے موقف کی تشہیر کی تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تین طلاق کے معاملے کو جس طرح اٹھایا وہ مسلم خواتین کے لئے کافی اہم تھا۔

الہ آباد کے بلدیاتی چناؤ میں بی جے پی نے صرف ایک مسلم خاتون کو دیا ٹکٹ

قمر جہاں ۔ بی جے پی امید وار

قمر جہاں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ بڑی تعداد میں مسلم خواتین ہیں اور وہ اپنے حلقہ انتخاب سے ضرور جیت درج کرائیں گی ۔ الہ آباد میں بلدیاتی چناؤ کے لئے آئندہ 26؍ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز