تبت میں 6.4 شدت کے زلزلہ کے تیز جھٹکے، تاہم جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں

Nov 18, 2017 10:01 AM IST | Updated on: Nov 18, 2017 10:01 AM IST

نئی دہلی  : تبت کے دوردراز کےعلاقہ نگنچی میں آج زلزلہ کےزوردار جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن اس میں کسی کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی جیو گرافیکل سروے (یو ایس جی ایس ) کے مطابق یہ زلزلہ صبح6.34 بجے آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.34 تھی۔ اس کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تبت کے پٹھار میں تھا۔

اس دوران نگنچي کی سرکای انتظامیہ نے کہا ہے کہ زلزلہ سےابھی تک کتنے نقصان ہوئے ہیں،اس کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ کے مرکز کے دائرے میں ہندوستان میں اروناچل پردیش کے پاسي گھاٹ اور تیجو شہر بھی تھے۔

تبت میں 6.4 شدت کے زلزلہ کے تیز جھٹکے، تاہم جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز