بھارت چھوڑو تحریک کی 75 ویں سالگرہ: سونیا گاندھی کا آر ایس ایس اور مودی حکومت پر حملہ

Aug 09, 2017 02:25 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 02:25 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کسی سیاسی پارٹی یا تنظیم کا نام لیے بغیر الزام لگایا کہ آزادی کی لڑائی کے دوران "کچھ ایسی تنظیمیں بھی تھیں جن کی اس جدوجہد میں کوئی شراکت نہیں تھی" اور کہا کہ آج ملک میں غیر قانونی قوتوں کاغلبہ نظر آرہا ہے۔  محترمہ گاندھی نے لوک سبھا میں بھارت چھوڑو تحریک کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی بحث کے دوران آج سوال کیا "کیا منفی قوتیں پھر تیزی سے نہیں ابھر رہی ہیں؟ آزادی کی جگہ خوف نہیں پھیل رہا؟ "انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک پر نفرت اور تقسیم کے سیاسی بادل دوبارہ چھانے لگے ہیں۔

سنہ 1942 کی تحریک کو یاد کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ بھارت چھوڑو تحریک انقلابی تبدیلی کی مثال بن گئی ہے۔ کسی تنظیم کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا "وہیں، کچھ ایسی تنظیم بھی تھیں جن کا آزادی کی لڑائی میں کوئی اہم کردار نہیں تھا۔" اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے کے دیگر اتحادیوں کے ارکان نے ہلکا اعتراض بھی کیا۔ محترمہ گاندھی نے موجودہ حالات کے بارے میں کہا کہ خیالات کے اختلافات اور بحث کی گنجائش کم ہو گئی ہے۔ قانون کے راج پر بھی غیر قانونی قوتوں کا غلبہ نظر آرہا ۔ اگر آزادی کو محفوظ رکھنا ہے تو ہر جابرانہ طاقت کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا۔ "

بھارت چھوڑو تحریک کی 75 ویں سالگرہ: سونیا گاندھی کا آر ایس ایس اور مودی حکومت پر حملہ

کانگریس صدر سونیا گاندھی پارلیمنٹ میں خطاب کرتی ہوئیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز