سرسید ڈے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قرآن خوانی اور مزار سر سید پر چادر پوشی

مصلح قوم و بانی درس گاہ سرسید احمد خاں کی سالگرہ آج نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔

Oct 17, 2017 09:48 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 09:48 PM IST

علی گڑھ : مصلح قوم و بانی درس گاہ سرسید احمد خاں کی سالگرہ آج نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر قرآن خوانی کے ساتھ مزار سرسید پر فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ سرسید احمد خاں کے مزار پر وائس چانسلرپروفیسر طارق منصور نے پھولوں کی چادر نذر کی اور سرسید کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ذمہ داران کے ساتھ طلبہ و اساتذہ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ کسی بھی قوم کے مسیحا کا سچا خراج عقیدت وہ ہوتا ہے کہ اس کے ذریعہ سے کیے گئے کارناموں کو نہ صرف زندہ رکھا جائے بلکہ اس کی قوم کے لوگ ویژن اور مشن کو آگے بڑھائیں۔ سرسید کے ذریعہ علم کا بویا ہوا یہ بیج آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ اب ادارہ سے محبت رکھنے والے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اس درخت کی شاخیں پوری دنیا میں پھیلائیں۔ آج ملک کا کوئی بھی خطہ ایسا نہیں ہے جہاں سرسید کو یا د نہ کیا جارہا ہو ۔

سرسید ڈے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قرآن خوانی اور مزار سر سید پر چادر پوشی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز