مرکزی وزیر نے کھلے میں پیشاب کر وزیر اعظم مودی کے سوچھ بھارت ابھیان کا اڑایا مذاق

Jun 29, 2017 01:18 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 01:18 PM IST

نئی دہلی۔ حکومت ہند کے وزیر زراعت رادھاموهن سنگھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا میں بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں رادھا موہن سنگھ سیکورٹی گارڈوں کی موجودگی میں کھلے میں ہی پیشاب کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، یہ تصویر کب کی ہے اس کو لے کر شک بنا ہوا ہے، لیکن وزیر جی اس تصویر میں کھلے آسمان کے نیچے اور دیوار کی آڑ میں بڑے آرام سے ہلکے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

لوگ اس تصویر کو شئیر کر سوچھ بھارت مشن کا مذاق اڑا رہے ہیں اور مرکزی وزیر کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ رادھاموهن سنگھ کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی نصیحت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی نے بھی ٹویٹر پر رادھاموهن کی اس تصویر کا مذاق اڑایا ہے۔

مرکزی وزیر نے کھلے میں پیشاب کر وزیر اعظم مودی کے سوچھ بھارت ابھیان کا اڑایا مذاق

کب کی ہے تصویر؟

یہ تصویر حال ہی میں ان کے بہار دورے کی بتائی جا رہی ہے جس میں وہ موتیہاری ضلع کے سابق اسمبلی حلقہ کے دورے پر گئے تھے۔ رادھا موہن سنگھ ایک ہی ماہ میں دوسری بار تنازعات میں گھرے ہیں۔

اس سے پہلے 8 جون کو وہ مدھیہ پردیش کے مندسور میں پولیس کی فائرنگ میں مارے گئے کسانوں کی تحریک کے وقت خاموش رہنے اور رام دیو کے ساتھ ایک یوگا سے منسلک پروگرام میں شرکت کرنے پر تنازعات میں آئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز