ایک ساتھ 14 ریلیوں سے خطاب کریں گے راہل اور اکھلیش ، ہر مرحلہ میں ہوں گی دو دو ریلیاں

Jan 27, 2017 03:31 PM IST | Updated on: Jan 27, 2017 03:31 PM IST

لکھنو : اتحاد کے بعد سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے مشترکہ انتخابی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت اکھلیش یادو اور راہل گاندھی مشترکہ طور پر 14 انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔انتخابی مہم پروگرام کے تحت دونوں ہی لیڈر ہر مرحلہ میں دو دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ ریاست میں سات مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔

اس درمیان خبر مل رہی ہے کہ راہل گاندھی جلد ہی لکھنؤ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ لکھنؤ میں ہی راہل گاندھی انتخابی منشور کو بھی جاری کریں گے۔غور طلب ہے کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی اتر پردیش کا الیکشن مل کر لڑ رہی ہے ۔ اتحاد کے تحت ایس پی 298 اور کانگریس 105 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

ایک ساتھ 14 ریلیوں سے خطاب کریں گے راہل اور اکھلیش ، ہر مرحلہ میں ہوں گی دو دو ریلیاں

اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کے باوجود کثیر رخی مقابلہ کی امید ہے ۔مرکز میں مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کے بعد جس طرح سے بی جے پی کو دہلی اور بہار میں کراری شکست ملی ہے، ویسے میں اتر پردیش کا الیکشن وزیر اعظم مودی کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ وزیر اعلی کے چہرے کو سامنے نہ لا کر ایک بار پھر بی جے پی نے مودی کے چہرے پر داؤ کھیلا ہے۔ اس کا کتنا فائدہ اسے ان انتخابات میں ملے گا ، وہ 11 مارچ کو ہی پتہ چلے گا۔

یوپی اسمبلی میں کل 403 نشستیں ہیں۔ 2012 کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے 224 نشستیں جیت کر واضح اکثریت کی حکومت بنائی تھی۔ گزشتہ انتخابات میں بی ایس پی کو 80، بی جے پی کو 47، کانگریس کو 28، آر ایل ڈی کو 9 اور دیگر کو 24 سیٹیں ملی تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز