کھیتی کو گبر سنگھ کی وجہ سے بڑا نقصان ، کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں : راہل گاندھی

Dec 07, 2017 06:32 PM IST | Updated on: Dec 07, 2017 06:32 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیراعظم نریندر مودی کو زرعی معاملات پر گھیرتے ہوئے سوال کیا کہ گجرات میں کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے نواں سوال کرتے ہوئے کہا کہ کھیتی کو ’گبر سنگھ‘ کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے۔ کانگریس لیڈر نے جی ایس ٹی نظام نافذ کرنے میں آئی دقتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کو’گبر سنگھ‘ کہا تھا۔

مسٹر گاندھی نے کہاکہ کسانوں کو نہ تو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت مل رہی ہے اور نہ ہی ان کا قرض معاف کیا جارہا ہے۔ کسانوں کوایگریکلچر انشورنس کے دعووں کی بھی ادائیگی نہیں ہوئی ہے اور ان کو آبپاشی کے لئے ٹیوب ویل بھی نہیں دےئے جارہے ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ کسانوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں اور ’اناج کی پیدوار‘ کرنے والے بے روزگار ہورہے ہیں۔ وزیراعظم کو بتانا چاہئے کہ کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

کھیتی کو گبر سنگھ کی وجہ سے بڑا نقصان ، کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں : راہل گاندھی

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز