جماعت الدعوۃ سرغنہ حافظ سعید کی رہائی پر راہل کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، نریندر بھائی بات نہیں بنی

ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے پاکستان کی ایک عدالت سے رہا ہونے کو لے کر کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔

Nov 25, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 12:50 PM IST

نئی دہلی : ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے پاکستان کی ایک عدالت سے رہا ہونے کو لے کر کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔ کانگریس نے نائب صدر راہل گاندھی نے معاملہ پر مودی حکومت کو گھیرا ہے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ نریندر بھائی بات نہیں بنی ۔

خیال رہے کہ دعوی کیا جارہا تھا کہ وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان تعلقات اچھے ہونے کی وجہ سے ہی امریکہ نے پاکستان پر حافظ سعید کی گرفتاری کا دباو ڈالا تھا ، جس کے بعد جماعۃ الدعوۃ کے سرغنہ کو نظر بند کردیا گیا تھا۔ اسی بات کو لے کر کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے ۔

جماعت الدعوۃ سرغنہ حافظ سعید کی رہائی پر راہل کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، نریندر بھائی بات نہیں بنی

قابل ذکر ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو جمعرات کو پاکستان کی ایک عدالت نے رہا کردیا تھا ۔ سعید کی رہائی پر ہندوستان اور امریکہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لشکر طیبہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے، جو دہشت گردانہ حملوں میں سینکڑوں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں کے لئے ذمہ دار ہے اور ان حملوں میں متعدد امریکی شہری بھی مارے گئے ہیں۔ پاکستانی حکومت کو فوری طور پر اس کی گرفتاری یقینی بنانی چاہئے۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان میں حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے پر امریکہ بہت فکر مند ہے۔ پاکستان حکومت اس کے جرائم کے لئے اسے گرفتار کرے اور سزا دے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز