بی جے پی کو فلم کی فرنچائزی ملے تو نام ہوگا ’لائی ہارڈ‘ : راہل گاندھی

مسٹر گاندھی نے آج گرات روانہ ہونے سے پہلے ایک ٹویٹ میں ہالی ووڈ کی فلم ’ڈائی ہارڈ‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کو فلم کی فرنچائزی ملے تو اس کا نام ہوگا’لائی ہارڈ‘ کیونکہ بی جےپی ہمیشہ جھوٹ بولتی ہے۔

Dec 23, 2017 11:36 AM IST | Updated on: Dec 23, 2017 11:36 AM IST

نئی دہلی۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے 2جی اسپیکٹرم اور آدرش سوسائٹی گھوٹالہ معاملے میں عدالت کے فیصلے پر بی جےپی پر طنز کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے آج گرات روانہ ہونے سے پہلے ایک ٹویٹ میں ہالی ووڈ کی فلم ’ڈائی ہارڈ‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کو فلم کی فرنچائزی ملے تو اس کا نام ہوگا’لائی ہارڈ‘ کیونکہ بی جےپی ہمیشہ جھوٹ بولتی ہے۔اس نے نہ جانے کتنے سارے جھوٹ بولے ہیں۔

کانگریس کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد کل پارٹی کی سپریم پالیسی ساز یونٹ ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا تھا کہ یو پی اے حکومت کے خلاف 2جی موضوع کو ایک بڑا ہتھیار بنایا گیا اور اس کی اصلیت عدالت کے فیصلے کے بعد سامنے آگئی ہے۔

بی جے پی کو فلم کی فرنچائزی ملے تو نام ہوگا ’لائی ہارڈ‘ : راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی منگل کو پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جےپی ماڈل یہ ہے کہ جھوٹ بولتے رہو اور اسے تب تک دہراتے رہوجب تک اس پر لوگ یقین نہ کرلیں،لیکن اب لوگ ان سے سوال پوچھنے لگے ہیں اور یہ کانگریس کےلئے بہت مثبت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی پسند اتحادی حکومت کو بدنام کرنےکے لئے 2جی گھوٹالے کا جھوٹا جال بنا گیا جس کی عدالت کے فیصلے سے قلعی کھل گئی اور اس کےلئے وزیراعظم کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز