مہاگٹھ بندھن کے غدار ہیں نتیش، 3-4 ماہ سے چل رہی تھی پلاننگ: راہل گاندھی

Jul 27, 2017 11:16 AM IST | Updated on: Jul 27, 2017 11:17 AM IST

پٹنہ۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا، نتیش کمار مہاگٹھ بندھن کے غدار ہیں۔ انہوں نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا ہے۔ وہ ملے تھے تو الگ بات کی تھی۔ اقتدار کے لئے انہوں نے سب کیا۔ راہل نے کہا، تین چار ماہ سے اس کے لئے پلاننگ چل رہی تھی۔ مجھے سب معلوم تھا۔ نتیش کو فرقہ واریت کے خلاف ووٹ ملا تھا۔ لیکن، اب نتیش نے ان کا ہی ہاتھ تھام لیا ہے۔

بتا دیں کہ نتیش کمار نے لالو پرساد یادو اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر لگے بدعنوانی کے الزامات پر بدھ کی شام استعفی دے دیا۔ اس کے بعد چند گھنٹوں کے ڈرامائی واقعات میں پہلے بی جے پی نے ان کی حمایت کی اور اس کے بعد وہ بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ گورنر سے ملنے پہنچ گئے۔ گورنر سے اجازت ملنے کے بعد نتیش نے جمعرات کی صبح 6 ویں بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

مہاگٹھ بندھن کے غدار ہیں نتیش، 3-4 ماہ سے چل رہی تھی پلاننگ: راہل گاندھی

اس دوران مہاگٹھ بندھن کی دوسری پارٹی آر جے ڈی نے نتیش پر سنگین الزام لگائے۔ لالو پرساد یادو نے اسے بی جے پی کے ساتھ کی گئی سیٹنگ بتایا۔ وہیں، نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے نتیش کے ساتھ ہی گورنر پر بھی الزام لگایا۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود گورنر نے انہیں حکومت بنانے کے لئے مدعو نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام انصاف کرے گی اور اب وہی فیصلہ لے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز