راہل گاندھی کا پھر وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، کہا : چین کے معاملے میں خاموش کیوں ہیں مودی

Jul 07, 2017 06:52 PM IST | Updated on: Jul 07, 2017 06:52 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ہند۔چین سرحد پر جاری کشیدگی کے سلسلے میںآج وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آخر وہ اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا چین کے معاملے میں ہمارے وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں۔ کانگریس پارٹی بھی اپنے اسٹیج سے چین سرحد پار جاری تنازع پر پریس کانفرنس میں مسلسل تشویش کا اظہارکررہی ہے اور اس کے حل کے لئے حکومت سے ضروری قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

راہل گاندھی کا پھر وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، کہا : چین کے معاملے میں خاموش کیوں ہیں مودی

تصویر: اے این آئی: فائل فوٹو

سکم میں چین سرحد پر کئی دن سے ہندوستان او رچین کی فوج کے درمیان کشیدگی کا ماحول ہے ۔ وہاں چینی فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے بنکروں کو تباہ کردیا ہے۔ اسی طرح چین کے ہیلی کاپٹر اتراکھنڈ میں دو مرتبہ سرحد کی خلا ف ورزی کرکے ہندوستانی علاقے میں آچکے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز