راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، کہا : نوٹ بندی پر بجاج کا تبصرہ ہر صنعت کار کے دل کی آواز

Feb 18, 2017 08:36 PM IST | Updated on: Feb 18, 2017 08:36 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے سلسلے میں بجاج آٹو لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بجاج کی نکتہ چینی کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کا تبصرہ اس معاملے پر ہر صنعت کار کے دل کی آواز ہے جو اس معاملے پر ایسا ہی محسوس کرتے ہیں لیکن اس کا اظہار نہیں کرپاتے ہیں۔

مسٹر بجاج نے سالانہ نیسکوم لیڈرشپ فورم میں جمعرات کو نوٹ بندی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑی قیمت والی نوٹوں کی واپسی کا نظریہ اپنے آپ میں غلط تھا اور صرف عمل درآمد کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے۔ اگر حل یا نظریہ درست ہے تو یہ مکھن پر گرم چھری کی طرح کام کرے گا لیکن اگر نظریہ کام نہیں کررہا ہے ، مثال کے طور پر نوٹ بندی ، تو اس کے لئے عمل درآمد کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔ میرے خیال سے یہ نظریہ ہی اپنے آپ میں غلط تھا۔

راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، کہا : نوٹ بندی پر بجاج کا تبصرہ ہر صنعت کار کے دل کی آواز

مسٹر گاندھی نے ان کے اس بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا ہر صنعت کار یہی محسوس کرتا ہے لیکن یہ کہہ نہیں سکتا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر اس خبر کو پوسٹ کیا ہے جس میں مسٹر بجاج نے یہ تبصرہ کیا ہے۔ ایک دیگر ٹوئٹ میں کانگریس لیڈر سنجے جھا نے پیپسی کی سی ای او اندارا نوئی کی اس رپورٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کی ناکام نے تجارت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز