رفائل سودا معاملہ میں راہل گاندھی کا مودی پر طنز، آخر خاموش کیوں ہیں وزیر اعظم

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے رفائل جنگی طیارہ سودے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ اس بارے میں سوال پوچھا جانا چاہئے اور انہیں ملک کو اس بات کا جواب دینا چاہیے

Nov 16, 2017 05:51 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 05:51 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے رفائل جنگی طیارہ سودے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ اس بارے میں سوال پوچھا جانا چاہئے اور انہیں ملک کو اس بات کا جواب دینا چاہیے۔ مسٹر گاندھی نے غیر منظم شعبہ کے مزدور کانگریس کارکنان کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا’’میں آپ کے سارے سوالات کے جواب دیتا ہوں،کیا آپ نے وزیراعظم سے رفائل سکیورٹی سودے کے بارے میں سوال پوچھا ہے،آخر مسٹر مودی خاموش کیوں ہیں،اور اس بارے میں کچھ کیوں نہیں بولتے ۔‘‘

انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے ایک صنعت کار کو فائدہ پہنچانے کے لئے رفائل جنگی طیاروں کے سودے کوپوری طرح سے بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ ان سے اس سودے میں تبدیلی کرنے کے ساتھ ہی بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے کے کاروبار میں بہت کم وقت میں 16ہزار گنا کا اضافہ کیسے ہوگیا،پر بھی سوال پوچھے جانے چاہئے۔

رفائل سودا معاملہ میں راہل گاندھی کا مودی پر طنز، آخر خاموش کیوں ہیں وزیر اعظم

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز