راہل گاندھی کا نیا طنز: وزیر اعظم کرنے والے ہیں جملوں کی بارش

Oct 16, 2017 03:57 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 04:04 PM IST

نئی دہلی۔ پی ایم مودی کی طرف سے گجرات میں بی جے پی کے 7 لاکھ کارکنوں کو خطاب کرنے سے عین پہلے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر چٹکی لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی جملوں کی بارش کرنے والے ہیں۔ کانگریس اور اپوزیشن پارٹیاں مسلسل یہ الزام لگا رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے جان بوجھ کر انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تاکہ مودی کو ریاست کے لئے کئی منصوبوں کے اعلان کا موقع مل جائے۔

پیر کو مودی اور پارٹی صدر امت شاہ پارٹی کے 'گجرات گورو یاترا' کے آخر میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی کا نیا طنز: وزیر اعظم کرنے والے ہیں جملوں کی بارش

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

منصوبوں کے اعلان کو لے کر کیا حملہ

راہل گاندھی نے ٹویٹر پر ایک اخبار کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'موسم کا حال: انتخابات سے پہلے گجرات میں آج ہو گی جملوں کی بارش'۔ یہ اسٹوری پی ایم کی ریلی اور اکتوبر میں ریاست کے لئے 12 ہزار 500 کروڑ روپے کے منصوبوں کے بارے میں تھی۔

اپوزیشن پارٹیوں کے الزامات کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جوتی نے کہا کہ گجرات کی انتخابی تاریخوں میں اعلان میں تاخیر اس لئے ہوئی ہے تاکہ ریاست کو طویل وقت تک انتخاب سے قبل ضابطہ اخلاق کے تحت نہ رکھنا پڑے کیونکہ اس سے ترقیاتی اسکیموں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز