مودی جی لائن میں ہندوستان کے غریب کھڑے ہیں، لائن میں مجھے ایک بھی سوٹ بوٹ والا نظر نہیں آیا: راہل

راہل نے کہا کہ مودی جی نے ان کے سوالات کا جواب نہیں دیا بلکہ سوالات کا مذاق بنایا ہے۔

Dec 22, 2016 04:00 PM IST | Updated on: Dec 22, 2016 04:03 PM IST
مودی جی لائن میں ہندوستان کے غریب کھڑے ہیں، لائن میں مجھے ایک بھی سوٹ بوٹ والا نظر نہیں آیا: راہل

نئی دہلی۔ جہاں وارانسی میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر وار کیا، وہیں یوپی کے بہرائچ میں ہوئی ریلی میں راہل گاندھی نے مودی کو جواب دیا۔ راہل نے کہا کہ مودی جی نے ان کے سوالات کا جواب نہیں دیا بلکہ سوالات کا مذاق بنایا ہے۔

کل میں نے گجرات میں مودی جی سے 2-3 سوال پوچھے تھے۔ بدعنوانی کو لے کر ان سے سوال پوچھے تھے۔ سوال کے جواب نہیں دئے، مگر جو سوال پوچھ رہا تھا اس کا مذاق اڑایا۔ ایسے ہی ایک وقت غالب جی کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ ہر ایک بات میں کہتے ہو کہ تو کیا ہے، تم ہی کہو یہ انداز گفتگو کیا ہے۔ مودی جی یہ سوال میں نے آپ سے نہیں پوچھا، یہ سوال ہندوستان کے نوجوان نے، ہندوستان کے غریب لوگوں نے پوچھا ہے۔ سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم نے بدعنوانی کیا یا نہیں؟ آپ میرا جتنا چاہے مذاق اڑاؤ، لیکن جواب تو دو۔

Loading...

راہل نے نوٹ بندی پر بھی آج مودی کو گھیرا۔ راہل نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ غریبوں کے خلاف ہے۔ کانگریس ہندوستان سے بدعنوانی کو مٹانا چاہتی ہے، ہٹانا چاہتی ہے۔ اگر بی جے پی کی حکومت بدعنوانی کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھائے تو کانگریس اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ مگر نوٹ بندی کا فیصلہ بدعنوانی کے خلاف نہیں تھا۔ یہ ہندوستان کے غریب لوگوں کے خلاف تھا۔ مودی جی نے کہا کہ لائن میں چور کھڑے ہوئے ہیں۔ مودی جی لائن میں ہندوستان کے غریب کھڑے ہوئے ہیں۔ لائن میں مجھے ایک بھی سوٹ بوٹ والا نہیں دکھائی دیا۔ گزشتہ ڈھائی سال سے مودی جی کی حکومت نے غریبوں پر حملہ کیا ہے۔

اس سے پہلے راہل گاندھی نے ٹویٹ کر ایک پیپر جاری کیا۔ راہل نے سوال پوچھا ہے کہ پی ایم مودی پہلے یہ بتائیں کہ 2012-13 کے اس پیکٹ میں کیا تھا۔

بتا دیں کہ آج وزیر اعظم مودی نے وارانسی میں راہل گاندھی پر جم کر حملہ بولا تھا۔ اس کے بعد ہی راہل کا یہ ٹویٹ سامنے آیا ہے۔

Loading...