گجرات کے دلتوں میں عدم تحفظ کا احساس، انہیں صرف خوف ملا ہے: راہل

نئی دہلی۔ کانگریس کے نامزد صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے آج کہا کہ گجرات میں دلت برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔

Dec 12, 2017 12:25 PM IST | Updated on: Dec 12, 2017 12:25 PM IST

نئی دہلی۔  کانگریس کے نامزد صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے آج کہا کہ گجرات میں دلت برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ مسٹر گاندھی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلہ کے پرچارکے آخری دن مسٹر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے پوچھے جانے والےسوالوں کی 14 ویں سیریز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا-’’گجرات میں دلتوں کو صرف خوف ملا ہے ... کام نہیں، روزگار نہیں، صحت نہیں اور تعلیم کی سہولت نہیں۔

اونا کے سفاکانہ واقعہ پر مودی جی خاموش ہیں۔ اس کی ذمہ داری کون لے گا۔ دلتوں کی حفاظت کے نام پر بہت سے قانون بنائے گئے لیکن اسے لاگو کرنے کے لئے کون اسے یقینی بنائے گا۔ "قابل غور ہے کہ مسٹر گاندھی گجرات انتخابات کو لے کروزیر اعظم مودی سے لگاتار سوال پوچھ رہے ہیں۔

گجرات کے دلتوں میں عدم تحفظ کا احساس، انہیں صرف خوف ملا ہے: راہل

کانگریس کے نامزد صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز