کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کی بارسلونا حملے کی مذمت ، کم عقل لوگوں کا تشدد قرار دیا

Aug 18, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 12:50 PM IST

نئی دہلی : کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نےا سپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وسطی بارسلونا کے مشہور سیاحتی مقام لا رمبلا میں کل ایک وین سے بھیڑ پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کرکے اس حملے کی سخت مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں، جنہوں نے اس واقعہ میں اپنے عزیزوں کو کھو یا ہے ، کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حملے کو کم عقل لوگوں کا تشدد قرار دیا۔

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کی بارسلونا حملے کی مذمت ، کم عقل لوگوں کا تشدد قرار دیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز