راہل گاندھی بلا مقابلہ کانگریس صدر منتخب، کارکنوں نے ڈھول۔ باجے کے ساتھ منایا جشن

نئی دہلی۔ راہل گاندھی کو بلا مقابلہ کانگریس صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

Dec 11, 2017 04:04 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 04:04 PM IST

نئی دہلی۔ راہل گاندھی کو بلا مقابلہ کانگریس صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ پارٹی میں کسی نے بھی راہل کے خلاف صدر کے عہدے کے لئے درخواست نہیں دی تھی۔ حالانکہ، راہل 16 دسمبر کو رسمی طور پر کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

راہل گاندھی کے منتخب ہونے کی اطلاع ملتے ہی نئی دہلی کے 24 اکبر روڈ پر کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ وہیں، کانگریس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈھول ۔ باجے اور پٹاخے پھوڑ کر خوشیاں منائیں۔

راہل گاندھی بلا مقابلہ کانگریس صدر منتخب، کارکنوں نے ڈھول۔ باجے کے ساتھ منایا جشن

حالانکہ، ایسا امکان ہے کہ راہل گاندھی 16 دسمبر کو کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ آج تھی۔ راہل گاندھی کے حق میں کل 89 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے تھے۔ تمام کاغذات نامزدگی تحقیقات میں درست پائے گئے۔ صدر کے عہدے کے لئے صرف راہل گاندھی نے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے۔

کانگریس کی باگ ڈور 16 دسمبر کو سنبھالیں گے

حالانکہ، ایسا امکان ہے کہ راہل گاندھی 16 دسمبر کو کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سونیا گاندھی رسمی طور پر 132 سال پرانی پارٹی کی باگ ڈور اپنے بیٹے کو 16 دسمبر کی صبح تقریبا 11 بجے سونپ دیں گی۔ اس کے بعد راہل گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ملک بھر کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس میں جنریشنل تبدیلی ہو گی جب ان کی ماں اور سب سے طویل مدت تک پارٹی صدر رہیں سونیا گاندھی رسمی طور پر انہیں باگ ڈور سونپیں گی۔ یہ تبدیلی ملک کی سب سے پرانی پارٹی میں نئے دور کا آغاز کرے گی۔ کانگریس پارٹی نے آزادی کے بعد سے نصف صدی سے زیادہ وقت تک ملک پر حکومت کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز