راہل گاندھی نے صدر عہدہ کے لئے داخل کئے کاغذات نامزدگی، منموہن سنگھ سے لیا آشیرواد

Dec 04, 2017 11:49 AM IST | Updated on: Dec 04, 2017 03:08 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے پارٹی صدر کے عہدہ کے انتخاب کے لئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مسٹر گاندھی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں الیکشن افسر ایم رامچندرن کے سامنے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی داخل کئے۔  ڈاکٹر سنگھ اور پارٹی کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز، سشیل کمار شندے اور کرناٹک کے وزیر اعلی سدارميا، پارٹی لیڈر آنند شرما اور جیوتی رادتیہ سندھیا پروپوننٹ کے طور پر موجود تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر گاندھی کے حق میں 90 سے زیادہ کاغذات نامزدگی داخل کئے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت، پارٹی خزانچی موتی لال ووہرا، جنرل سیکرٹری اشوک گہلوت، پڈوچیري کے وزیر اعلی وی نارائن سامي اور سینئر لیڈر کمل ناتھ نے مسٹر گاندھی کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی کے ایک سیٹ داخل کئے۔ کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی بھرنے کاعمل یکم دسمبر کو شروع ہوا تھا لیکن اب تک مسٹر گاندھی کے علاوہ کسی اور لیڈر نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیا۔ کاغذات نامزدگی بھرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

راہل گاندھی نے صدر عہدہ کے لئے داخل کئے کاغذات نامزدگی، منموہن سنگھ سے لیا آشیرواد

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر کے عہدہ کے لئے مسٹر گاندھی نے ہی نامزدگی داخل کیا ہے اور نامزدگی کاغذات کی جانچ کے بعد کل انہیں پارٹی صدر قرار دیا جا سکتا ہے۔

مسٹر گاندھی کی جانب سے نامزدگی سیٹ داخل کرنے والوں میں مختلف ریاستوں کے کانگریسی وزیر اعلی اور ریاستی صدر بھی شامل ہیں۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے تمام سیٹ آج ہی داخل ہونے ہیں۔ کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخابات کے لئے کل نامزدگی کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ انتخابات سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 11 دسمبر ہے۔ ضرورت پڑنے پر صدر کے عہدہ کا 16 دسمبر کو الیکشن مقرر ہے جبکہ 19 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کا کام اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نامزدگی داخل کرنے کے تیسرے اور آخری دن میں اب تک کسی دوسرے لیڈر نے دعویداری پیش نہیں کی ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق اگر مسٹر گاندھی نامزدگی داخل کرنے والے اکلوتے رہنما رہتے ہیں تو کل ہی ان کی پارٹی صدر کی تاجپوشی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ایسا ہوتا ہے تو مسٹر گاندھی اپنی ماں سونیا گاندھی کی جگہ لیں گے جو گزشتہ 19 سال سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے فورا بعد جیوترادتیہ سندھیا، غلام نبی آزاد، پی چدمبرم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ راہل گاندھی کو مبارکبادی دی۔ کیپٹین امریندر نے کہا کہ راہل ایک اچھے وزیر اعظم بھی بنیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز