دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات میں این ایس یو آئی کی جیت پر راہل گاندھی نے دی مبارکباد

Sep 13, 2017 10:31 PM IST | Updated on: Sep 13, 2017 10:31 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین (ڈی یو ایس یو) کے انتخابات میں این ایس یو آئی کی جیت پر آج طلبہ لیڈروں کو مبارکباد دی ۔ مسٹر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر لکھا کہ " ڈی یو ایس کے صدر کا عہدہ جیتنے او ر انتخابات میں شاندار کارکردگی کے لئے این ایس یو آئی کو مبارکبادیاں۔ کانگریس کے نظریہ پر پھر سے اعتماد ظاہر کرنے کے لئے دہلی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا شکریہ"۔

واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات کے لئے گزشتہ روز ووٹ ڈالے گئے تھے ، جن کے نتائج کا اعلان کردیا گيا ہے، جس میں کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے صدر اور نائب صدر کے عہدے پر جیت حاصل کی ہے۔ جبکہ سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدے بچانے میں بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کامیاب رہی ہے۔ این ایس یو آئی نے اے بی وی پی پر انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرنے کا بھی الزام لگایا ہے،وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کے لئے عدالت جانے پر غور کررہی ہے۔

دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات میں این ایس یو آئی کی جیت پر راہل گاندھی نے دی مبارکباد

راہل گاندھی نے کہا کہ جب اندرا گاندھی سے پوچھا گیا کہ ہندوستان لیفٹ کی جانب جھکے گا یا رائٹ کی جانب تو انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان سیدھا کھڑا رہے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز