وارانسی میں جب چائے کی دکان پر راہل گاندھی کو مل گئیں بہن 'پرینکا'، لگایا گلے

Mar 06, 2017 08:41 AM IST | Updated on: Mar 06, 2017 08:41 AM IST

وارانسی۔ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 80 کلومیٹر دور ددھی علاقے میں چائے کی دکان چلانے والے بنارسی اور ان کی بیوی منجو کے لئے اتوار کا دن کچھ خاص تھا۔ بنارسی کی دکان پر آج خاص مہمان جو آئے تھے۔ قریب ڈیڑھ بجے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا قافلہ بنارسی کی چائے کی دکان پر رکا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ راہل سیکورٹی گھیرا توڑ کر گاڑی سے اترے اور چائے مانگی۔

بنارسی اور ان کی بیوی پہلے تو حیران رہ گئے لیکن بعد میں راہل نے جب بات چیت شروع کی تو دونوں نارمل ہو گئے۔ راہل نے چائے کی چسكياں بھرتے ہوئے بنارسی کی بیٹی کا نام پوچھا۔ بنارسی کی بیٹی نے جیسے ہی بتایا کہ اس کا نام پرینکا ہے تو راہل زور سے ہنسے اور بنارسی کی بیٹی سے کہا کہ تم تو میری بہن ہو۔ یہ کہہ کر اسے گلے لگا لیا۔

وارانسی میں جب چائے کی دکان پر راہل گاندھی کو مل گئیں بہن 'پرینکا'، لگایا گلے

بات چیت کے دوران راہل نے بنارسی کے کام کاج اور گھر خاندان کے بارے میں معلومات لی۔ راہل کو دیکھ کر وہاں بھیڑ جمع ہو گئی۔ راہل نے ان سے بھی بات کی۔ کچھ پرجوش نوجوانوں نے راہل کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز