عہدہ صدارت سنبھالتے ہی راہل کی پارٹی میں اتحاد کی کوششیں تیز ، کانگریسی لیڈروں کو عشائیہ کی دعوت

Dec 17, 2017 12:58 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 12:58 PM IST

نئی دہلی : کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی صدرکا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی پارٹی میں یکجہتی کی کوششوں کو اور مضبوط بنانے کے تحت اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو آج رات کے کھانے کے لئے مدعو کیا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ کانگریس کے لئے انتہائی مشکل مانے جانے والے گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کے فورا ًبعد پارٹی کی کمان سنبھالنے والے مسٹر گاندھی کی جانب سے اپنے ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو خصوصی ڈنر کے لئے مدعو کیا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ پارٹی کو متحد رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

اگرچہ مسٹر گاندھی کے ہاتھوں کانگریس کی باگ ڈور کے آنے سے پارٹی میں نوجوان لیڈروں کے قد بڑھنے کا امکان ہے۔ لیکن تمام عمر کے ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو کھانے کے لئے مدعو کرکے شاید وہ یہ اشارہ دینا چاہتے ہیں کہ ان کی نظر میں پارٹی کے تمام لیڈر اور کارکن، چاہے وہ نوجوان ہوں یا پھر عمردراز، یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔

عہدہ صدارت سنبھالتے ہی راہل کی پارٹی میں اتحاد کی کوششیں تیز ، کانگریسی لیڈروں کو عشائیہ کی دعوت

کانگریس کے صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

ہفتہ کو مسٹر گاندھی نے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا بھی تھا کہ وہ ملک کی اس سب سے پرانی پارٹی کو نوجوانوں اور بزرگوں کے تعاون سے چلائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز