میں قسمت میں یقین رکھتا ہوں جب ہونی ہوگی شادی ہوجائے گی: راہل گاندھی

Oct 27, 2017 09:40 AM IST | Updated on: Oct 27, 2017 09:40 AM IST

نئی دہلی۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی  اپنی شادی سے متعلق سوال کو یہ کہہ کر ٹال گئے کہ وہ اپنی قسمت میں یقین رکھتے ہیں۔ پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کے ایک پروگرام میں سوال جواب میں یہ پوچھے جانے پر وہ شادی کب کرنے جا رہے ہیں، تو گاندھی نے اس بات کا جواب دیا کہ وہ قسمت میں یقین رکھتے ہیں اور شادی جب ہونی ہوگی ہوجائے گی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جاپانی مارشل آرٹس آئی کیڈو کے ایک بلیک بیلٹ یافتہ ہیں اور تیراکی بھی کرتے ہیں ۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ ان کی زندگی میں کھیل کود اہمیت رکھتا ہے اور وہ ہر دن ایک گھنٹہ جسمانی ورزش کرتے ہیں۔ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے لیکن عوامی زندگی میں، وہ ان چیزوں کا اشتراک نہیں کرتے ہیں۔

میں قسمت میں یقین رکھتا ہوں جب ہونی ہوگی شادی ہوجائے گی: راہل گاندھی

راہل گاندھی: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

پروگرام میں موجود لوگوں کی درخواست پر، وہ ان تصویروں کا ویڈیو بھی عام کرنے پرراضی ہوگئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز