گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے ہوگی راہل گاندھی کی تاج پوشی ، کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ طلب

Nov 19, 2017 10:16 AM IST | Updated on: Nov 19, 2017 10:16 AM IST

نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے صدر کے عہدے پر جلد ہی تاج پوشی کے تذکرہ کے درمیان صدرکے عہدے کا انتخابی پروگرام طے کرنےکو لئےپارٹی کی اعلی پالیسی ساز کمیٹی کی 20 نومبر کو یہاں میٹنگ ہوگی ۔

کانگریس کے جنرل سیکریٹری جناردن دویدی نے یہاں بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے پیر کے روز صبح 10:30 بجے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں صدر کے عہدے کا انتخابی شیڈول طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس ورکنگ کمیٹی پیر کے روز صدارتی انتخابی پروگرام کا اعلان کرے گی ‘‘۔

گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے ہوگی راہل گاندھی کی تاج پوشی ، کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ طلب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز