گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کی باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں راہل گاندھی

Nov 03, 2017 07:54 PM IST | Updated on: Nov 03, 2017 07:54 PM IST

نئی دہلی : گجرات انتخابات سے قبل ہی کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پارٹی کی باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات یعنی 9 نومبر کے بعد وہ کسی بھی دن صدر کے عہدہ پر فائز ہوسکتے ہیں ۔ فی الحال راہل گاندھی گجرات کے دورے ہیں اور ان کے وہاں سے دہلی لوٹنے کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ طلب کی جاسکتی ہے ، جس میں راہل کے نام پر مہر لگنے کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی صدر کے عہدہ پر باجپوشی اب چند دنوں کی بات ہے ۔ تنظیمی انتخابات کی سبھی ضروری کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور اگلے کچھ دنوں میں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں راہل کے انتخاب کی تاریخ پر مہر لگا دی جائے گی۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں 9 نومبر کو الیکشن ختم ہونے کے بعد اور گجرات میں میں الیکشن سے پہلے راہل کو صدر کا عہدہ سنبھالنا ہے۔ تاہم پارٹی نے ابھی تک کچھ بھی واضح طور پر بیان نہیں دیا ہے۔

گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کی باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں راہل گاندھی

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کانگریس کا سال رواں کے آخر تک تنظیمی انتخابات کی کارروائی پوری کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے ۔ یعنی ہر حال میں 31 دسمبر سے پہلے کانگریس کا نیا صدر منتخب کرلینا ہوگا ۔ قیاسی آرائی کی جارہی ہے کہ اسی وجہ سے راہل کی تاجپوشی میں اب مزید تاخیر نہیں ہوسکتی ۔ گجرات میں 9 اور 14 دسمبر کو انتخابات ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پارٹی نے 31 اکتوبر تک ہی انتخابی کارروائی پوری کرلینے کا ہدف مقرر کیا تھا ، مگر ہماچل پردیش میں انتخابات اور سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا ۔ تاہم اب یہ تقریبا طے ہے کہ آئندہ کچھ ہی دنوں میں راہل گاندھی کانگریس کی باگ ڈور سنبھال لیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز