نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے عوام کو ہونے والی بے پناہ تکلیف کو سمجھنے میں ناکام رہے وزیراعظم : راہل

وزیراعظم نریندر مودی پر ڈیمونیٹائیزیشن اور گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے جھٹکوں سے ہندستان کی معیشت کو زبردست نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

Oct 30, 2017 03:35 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 03:37 PM IST

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی پر ڈیمونیٹائیزیشن اور گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے جھٹکوں سے ہندستان کی معیشت کو زبردست نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ وزیراعظم نوٹو ں کی منسوخی اور جی ایس ٹی پر عمل کے نتیجے میں لوگوں کو پہنچنے والی بے پناہ تکلیف کو سمجھنے میں ناکام رہے۔

جی ایس ٹی اور ڈیمونیٹائیزیشن پر حکومت کو زد میں لینے کی حکمت عملی تیار کرنے پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ یہاں ایک میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ڈیمونیٹائیزیشن ایک تباہی تھا اور 8 نومبر ہندستان کے لئے صدمے کا دن تھا۔

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی  سے عوام کو ہونے والی بے پناہ تکلیف کو سمجھنے میں ناکام رہے وزیراعظم : راہل

کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ جی ایس ٹی ایک اچھا آئیڈیا ضرور تھا لیکن حکومت نے اس قدر ناقص طریقے سے اسےنافذ کیا کہ ملک کےلوگ مصیبت میں پڑ گئے اس طرح معیشت کو ڈیمونیٹائیزیشن اور جی ایس ٹی دونوں سے زبردست نقصان پہنچا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس نئےنظام سے تاجر بڑےپیمانے پر متاثر ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کانگریس نے ڈیمونیٹائیزیشن کے ایک سال پورے ہونے پر 8 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کررکھا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز