گجرات انتخابات میں جیت کے تئیں راہل گاندھی پرامید ، کہا : بی جے پی کیلئے نتائج ہوں گے غیر متوقع

کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے گجرات کے آخری مرحلے کے پولنگ سے ایک دن قبل پارٹی کی جیت کے تئیں اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن یک طرفہ اور بھارتیہ جنتا پارتی کے لئے چونکانے والا ثابت ہوگا۔

Dec 13, 2017 04:33 PM IST | Updated on: Dec 13, 2017 04:33 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے گجرات کے آخری مرحلے کے پولنگ سے ایک دن قبل پارٹی کی جیت کے تئیں اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن یک طرفہ اور بھارتیہ جنتا پارتی کے لئے چونکانے والا ثابت ہوگا۔ اگلے چند دنوں میں کانگریس کی کمان سنبھالنے جارہے مسٹر گاندھی نے آج ایک چینل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ گجرات کے لوگوں میں بی جے پی کے تئیں کافی غصہ ہے اور وہاں لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لوگوں کو کوئی ویزن نہیں دے پائے اس لئے یہ الیکشن یک طرفہ ہوں گے اور بی جے پی کے لئے چونکانے والے ہوں گے۔

اس الیکشن میں کانگریس کے لئے کافی زبردست مہم چلانے والے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ریاست کے ہر طبقہ سے پوچھ کر اپنا انتخابی منشور تیار کیا اور ریاست کو ایک ویزن دیا جو یہاں کے عوام کا بھی ویزن ہے۔

گجرات انتخابات میں جیت کے تئیں راہل گاندھی پرامید ، کہا : بی جے پی کیلئے نتائج ہوں گے غیر متوقع

انتخابی مہم کے دوران مسٹر مودی کے ذریعہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر کئے گئے تبصرہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے جو کہا ہے وہ وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سنگھ نے اچھا جواب دیا ہے کہ وہ ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پوری زندگی ملک کے لئے کام کیا ہے۔ مسٹر مودی کے بارے میں مسٹر منی شنکر ایر کے تبصر کے سلسلے میں کانگریس رہنما نے کہا کہ وہ واضح پیغام دے چکے ہیں کہ وزیر اعظم ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس عہدہ کا احترام ہونا چاہئے۔ مسٹر مودی سے ہمارے اختلافات ہیں وہ ہمارے بارے میں جو چاہیں بولیں لیکن کانگریس کی طرف سے اس طرح کی بات نہیں کی جائے گی۔

کانگریس سے پاک ہندوستان کے بارے میں مسٹر مودی کے بیان کے بارے میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس ایک نظریہ ہے جو پیار اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتی ہے۔ اس سے ہندوستان کو آزاد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کانگریس صدر کے طوروہ اس نظریہ کو فروغ دینے کے لئے کام کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز