راہل نے کہا : بہار میں بھی ایگزٹ پولس کا حشر دیکھا تھا ، رام گوپال نے کہا : دباؤ میں بدلے گئے ایگزٹ پول

Mar 10, 2017 12:52 PM IST | Updated on: Mar 10, 2017 04:29 PM IST

لکھنو : سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے یو پی میں حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سو فیصد یوپی میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ یوپی میں سماجوادی پارٹی کو 236 یا پھر 240 سیٹیں ملیں گی۔ ایگزٹ پول کے سبھی نتائج غلط ثابت ہوں گے۔ صرف ان کے اعداد و شمار درست ثابت ہوں گے ، کیونکہ وہ زمینی سطح پر گئے ہیں اور انہیں ایک ایک سیٹ کا حال معلوم ہے۔

وہیں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی -کانگریس اتحاد جیت رہا ہے۔ بہار میں بھی کچھ ایسا ہی ایگزٹ پول آیا تھا۔ اس بارے میں اب 11 کو بات کریں گے۔ جبکہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ جگاڑ کی حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں ، ان کے خواب، خواب ہی رہ جائیں گے۔

راہل نے کہا : بہار میں بھی ایگزٹ پولس کا حشر دیکھا تھا ، رام گوپال نے کہا : دباؤ میں بدلے گئے ایگزٹ پول

سبھی ایگزٹ پول کے نتائج میں بی جے پی کو دکھائی گئی سبقت کو رام گوپال یادو نے سرے سے خارج کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلوں نے دباؤ کے بعد ریجنل ایگزٹ پولس کو تبدیل کر دیا۔ مجھے اس کی اطلاع ملی ہے۔

ادھر رام گوپال یادو کے بیان پر بی جے پی کے ترجمان سری کانت شرما نے کہا ہے کہ آخر کون سے دباؤ میں اکھلیش نے راہل کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

تاہم رام گوپال نے بھی بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات کو خارج نہیں کیا ، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اتحاد 235 سے زیادہ سیٹوں پر جیت رہا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کو انتخابی نتائج سے پہلے اکھلیش نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بی ایس پی کی حمایت لینے کے اشارے دیے تھے۔ انٹرویو میں اکھلیش نے کہا تھا کہ یہ کوئی نہیں چاہے گا کہ بی جے پی یوپی کو ریموٹ کنٹرول سے چلائے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آ رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز