گجرات اور ہماچل پردیش کی عوامی تا ئید ہمیں قبول ، نئی حکومتوں کو نیک خواہشات : راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ اس عوامی تائید کو قبول کرتے ہیں اور دونوں ریاستوں کی نئی حکومتوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

Dec 18, 2017 07:43 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 07:43 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ اس عوامی تائید کو قبول کرتے ہیں اور دونوں ریاستوں کی نئی حکومتوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے دونوں ریاستوں کے الیکشن کے نتائج آنے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ کانگریس پارٹی عوامی تائید تسلیم کرتی ہے اور دونوں ریاستوں کی نئی حکومتوں کو مبارکباد دیتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گجرات اور ہماچل کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے تہہ دل سے انہیں محبت دی ہے۔

مسٹر گاندھی نے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ ان کے کام پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں نے وقارکے ساتھ لڑائی لڑی اور اپنا غصہ ظاہر کیا اس لئے آپ اپنے حریفوں سے الگ ہیں۔ آپ نے سب کو بتادیا کہ کانگریس کی اصل طاقت شرافت اور ہمت ہے۔گجرات میں کانگریس نے مسٹر گاندھی کی قیادت میں پہلے سے بہتر کارکردگی پیش کی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو پچھلے الیکشن کے مقابلہ میں کم سیٹوں پر جیت ملی ہے۔

گجرات اور ہماچل پردیش کی عوامی تا ئید ہمیں قبول ، نئی حکومتوں کو نیک خواہشات : راہل گاندھی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز