فاقہ کشی کی صورت حال میں ابتری پر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کیا سخت حملہ– News18 Urdu

فاقہ کشی کی صورت حال میں ابتری پر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کیا سخت حملہ

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کے تین مقام نیچے چلے جانے پر مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ لوگ بھوک سے بے حال ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس پر صرف گفتگو ہورہی ہے اور وعدے کئے جا رہے ہیں۔

Oct 13, 2017 07:13 PM IST | Updated on: Oct 13, 2017 07:13 PM IST

نئی دہلی۔  کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کے تین مقام نیچے چلے جانے پر مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ لوگ بھوک سے بے حال ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس پر صرف گفتگو ہورہی ہے اور وعدے کئے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر نے حکومت پر ہندی کے معروف شاعر دشینت کمار کی غزل کے ذریعہ سے طنز کیا ہے کہ بھوکوں کو روٹی نہیں مل رہی ہے اور اسے صرف تسلی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے دشینت کی غزل کا یہ شعر ٹوئٹ کیا ’’ بھوک ہے تو صبر ہے، روٹی نہیں تو کیا ہوا۔ آج کل دہلی میں زیر بحث یہ مدعا‘۔

انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ گلوبل ہنگر انڈیکس میں فاقہ کشی کے سلسلے میں ہندوستان کے 97ویں مقام سے پھسل کر 100مقام پر گر جانے سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے ۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ فاقہ کشی میں ہندوستان کی صورت حال پاکستان اور افغانستان سے بہتر ہے لیکن شمالی کوریا، بنگلہ دیش اور عراق سے بہت خراب ہے۔

فاقہ کشی کی صورت حال میں ابتری پر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کیا سخت حملہ

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

Loading...